متحدہ کو توڑنے کی حمایت نہیں کریں گے : خورشید شاہ


khorsheed shahقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہانی کے پیچھے صرف مصطفی کمال نہیں ،دوچاربڑی شخصیات اوربھی ہوں گی۔تجربہ کہتاہے کچھ نہیں ہوگا،کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پارٹی کوتوڑ کر کچھ نیاکیاجاتاہے توحمایت نہیں کی جائے گی۔
سکھر کے نواحی علاقے کندھڑامیں عوامی اجتماع کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کسی پرالزام لگانا اچھی بات نہیں،مصطفی کمال کے الزامات پرانے ہیں اگرایسا ہے توالطاف حسین کوکیوں نہیں پکڑاجاتا۔
انہوں نے کہا کہ جب 20برس سے متحدہ کو فنڈنگ ہورہی تھی تو مصطفی کمال کہاں تھے،وہ راکے ایجنٹ کیوں بنے رہے،ان کا کہنا تھا کہ90کی دہائی میں ایم کیوایم پرایسا وقت آیاتھاجب اسے ختم کیاگیا لیکن وہ پھر سے آگئی۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ساری کہانی کے پیچھے صرف مصطفی کمال نہیں ،دوچاربڑی شخصیات اوربھی ہوںگی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کوتوڑ کرکچھ نیاکیاجاتاہے تو اس کی حمایت نہیں کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments