زیکا وائرس کے حملے کے باعث اداکارہ کیلی بیری کی دونوں ٹانگیں مفلوج


\"kailyسابق اداکارہ کیلی میری نے انکشاف کیا ہے کہ 9 برس قبل ان پر زیکا وائرس کا حملہ ہوا اور اس بیماری کے نتیجے میں وہ دونوں ٹانگوں سے مفلوج ہوگئیں۔
کیلی میری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ان دنوں ڈومینیکن ریپبلک میں تھیں اور چار ماہ کی حاملہ تھیں انھوں نے بتایا کہ بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں موجود بچی کو بھی بچایا نہیں جاسکا تھا جس کا انھیں آج بھی بہت ملال ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ بیماری کے باعث وہ دس ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں اس دوران انھیں بتایا گیا کہ ان کی دونوں ٹانگیں کام کرنے کے قابل نہیں رہی تو صدمے سے ان کی بری حالت تھی۔کیلی میری نے بتایا کہ جن ملکوں میں زیکا وائرس موجود ہے وہاں جانے سے گریز کیا جائے اور اس موذی بیماری سے ہر ممکن طور بر بچا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments