لاہور میں ’’شریف برادران” کے بارے میں پراسرار بینر


لاہورکے مختلف علاقوں میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں پراسرار طور پر بینرزآویزاں ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں وزیراعظم نواز شریف کو جانے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بینرز پریس کلب کی اطراف بھی لگائے گئے ہیں جن پر ’’جانے جانے دو میاں صاحب جانے دو اور آنے دو آنے دو میاں شہباز شریف کو آنے دو‘‘ کی تحریر لکھی گئی ہے۔ یہ بینرز این جی او پاکستان کے نام سے لگائے گئے ہیں جن پر دو افراد کے موبائل نمبرز پر بھی درج ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے یہ بینرز حکمراں خاندان اورمسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی کہانی سناتے ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ بینرز شریف خاندان میں باہم شکوک و شبہات  پیدا کرنے کی بھونڈی کوشش ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).