اردو کے ممتاز ادیب، افسانہ نگار اور محقق نیئر مسعود انتقال کر گئے


اردو کے ممتاز ادیب، افسانہ نگار اور محقق نیئر مسعود کا آج 24 جولائی 2017 کو لکھنو میں انتقال ہو گیا۔ان کی عمر اکاسی برس تھی۔

نیر مسعود 1936 میں پیدا ہوئے۔ اردو کے نامور محقق سید مسعود حسن رضوی ‘ادیب’ ان کے والد تھے۔ پیشہ ورانہ طور پر نیر مسعود لکھنؤ یونیورسٹی میں فارسی کے پروفیسر رہے۔ ان کی خدمات پر سنہ 1979ء میں انہیں پدم شری اعزاز برائے تعلیم و ادب سے نوازا گیا۔

ان کی تصانیف میں درج ذیل خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

 رجب علی بیگ سرور حیات اور کارنامے

 بچوں سے باتیں (مرتبہ)

بستانِ حکمت (ترجمہ)

 سوتا جاگتا

 انیس

 عطرِ کافور

 سیمیا

 طاؤس ِ چمن کی مینا

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).