ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کے خلاف گھریلو ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنےکے الزام میں مقدمہ درج
معروف ٹی وی اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے خلاف گھریلو ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے کے کیس میں عدالتی حکم پر 15 سالہ سونیا کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت نے لڑکی کو اس کے والد منیر احمد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی پر گھریلو ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں غریدہ فاروقی 15 سالہ سونیا کے والدین کو دھمکی دے رہی ہیں۔ مبینہ آڈیو مین غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ تمہاری بچی پر میرے چالیس ہزار روپے لگے ہوئے ہیں۔ چالیس ہزار روپے دو اور اپنی بیٹی لے جاؤ۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں 15 سالہ سونیہ کے والد منیر احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر غریدہ فاروقی کے گھر سے ملازمہ کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ کمسن ملازمہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی ایک سال سے غریدہ فاروقی کے گھر میں کام کر رہی تھی۔ غریدہ فاروقی نے بچی پر تشدد کیا۔ بچی کی جان کو خطرہ ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بچی کو اس کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے غریدہ فاروقی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا اور کمسن بچی کو اس کے والد محمد منیر کے ساتھ بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ غریدہ فاروقی برصغیر پاک و ہند کے معروف مذہبی رہنما عطا اللہ شاہ بخاری کے خانوادے سے تعلق رکھتی ہیں۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).