پٹرولیم مصنوعات 13 روپے لیٹر تک سستی ہونے کا امکان


\"petrol\"عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 25 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 13 سال کی کم ترین سطح 25 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق یکم فروری سے پٹرول 9 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 74 پیسے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل 9 روپے 77 پیسے اور ہائی آکٹین 13 روپے لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق لائٹ ڈیزل 8 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments