نواز شریف پانچ صفر سے نااہل


جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ،جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کورٹ نمبر ایک میں فیصلہ سنا رہاہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بینچ کے پانچوں ججوں نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے جب کہ شریف خاندان کے تمام کیسز نیب میں بھجوائے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ نوازشریف، حسن ،حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائرکیا جائے اور نیب 6 ہفتوں میں ریفرنس دائر کرے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ احتساب عدالت ان مقدمات پر 6 ماہ میں فیصلہ کرے گی۔

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، نعیم الحق، شیریں مزاری، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب سمیت دیگر حکومتی اور اپوزیشن اراکین عدالت عظمیٰ میں موجود تھے۔

جب کہ اٹارنی جنرل پاکستان اشتراوصاف بھی فیصلے کے موقع پر عدالت میں تھے۔

بڑا فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار جانب سے تحریک انصاف کے 41، جماعت اسلامی کے 15 اور مسلم لیگ (ن) کے 35 رہنماؤں کو خصوصی کارڈ جاری کیے گئے۔

بشکریہ جیو نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).