ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا: شہباز شریف


\"shahbazلاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا لینڈ ریکارڈ سسٹم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ثبوت کے ساتھ بات کروں گا تو نیب کے پسینے چھوٹ جائیں گے ، نیب گزشتہ کئی ماہ سے پنجاب میں تحقیقات کر رہا ہے اور اسے ہر معاملے میں سہولت فراہم کی ہے۔ اس سے پہلے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سولر سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب ، سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے اورصاف پانی پراجیکٹ کے لئے واٹر فلٹریشن سولر انرجی سے چلانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ جرمن کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈرسمین نے سولر انرجی کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سولر انرجی کے استعمال کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب میں سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا۔ چھوٹے کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویلز کی فراہمی سے زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments