مصطفی اور انیس کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا: وسیم اختر


\"waseem ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کہتے ہیں کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو جلد احساس ہوجائے گا کہ انھوں نے پاکستان آکرغلطی کی۔
سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ دبئی سے آنے والے دونوں حضرات اسی طرح جھانسے میں آئے ہیں، جس طرح آفاق احمد سے ہوا تھا، اس کا احساس انہیں جلد ہی ہوگا کہ انھوں نے پاکستان آکرغلطی کی۔ دیکھتے ہیں کہ ان دونوں کے سر پر جوہاتھ ہے وہ کب تک رہتا ہے۔ چنددنوں میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نہ سیاستدان رہے ہیں نہ ماضی میں ان کا کوئی سیاسی تجربہ ہے، یہ دونوں افراد نہ تو سیاستدان ہیں اورنہ ہی ان کی کوئی اہمیت ہے، اگر وہ پاکستان آنے سے پہلے مشورہ کرتے تو ضروردیتے لیکن اب یہ دونوں پارٹی سے نکل گئے ہیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ کوئی راکٹ سائنس نہیں تھی، شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام ٹیم ورک کا نتیجہ تھا ، اس وقت وہ خود مشیر بلدیات تھے، پرویز مشرف کے زمانے میں وسائل فراہم کئے جارہے تھے، اس وقت کوئی بھی ہوتا تو کام کرتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments