کاجول بھی ’اے دل ہے مشکل ‘ کی کاسٹ میں شامل


\"kajol\"بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر شوبز کے کامیاب اداکاروں کو اپنی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں شامل کرنے میں مصروف ہیں اور اب خبریں ہیں کہ کاجول بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی۔
اس فلم میں پہلے ہی ایشوریا رائے، رنبیر کپور اور انوشکا شرکا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم کرن جوہر نے اداکاروں کی ایک لمبی فہرست مختصر کرداروں کے لیے منتخب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، دوسری جانب مِس مالنی کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کو بھی فلم میں ایشوریا کے شوہر کے کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اب اداکاروں کی اس فہرست میں کاجول بھی شامل ہوچکی ہیں،جس سے محسوس ہوتا ہے کہ کرن انہیں اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔
کاجول اور کرن جوہر کا شمار شوبز کے قریبی دوستوں میں کیا جاتا ہے جو ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں مقبول فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ بھی شامل ہے۔اے دل ہے مشکل\’ میں کاجول ایک مختصر لیکن اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ کرن جوہر تین سال کے لمبے عرصے کے بعد اس فلم کے ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں واپسی آرہے ہیں۔
فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments