امریکہ میں خواجہ سرا کے ہاں بچے کی ولادت



امریکی ریاست آریگن کے شہر پورٹلینڈ کے رہائشی ٹریسٹین ریس، جو ٹرانس جینڈر مرد ہیں، نے اپنے بوائے فرینڈ بیف چیپلو کے بچے کو جنم دیا ہے۔ ان دونوں کا بیٹا لیو 14 جولائی کے دن پیدا ہوا۔ یہ ان دونوں کی پہلی بایولاجیکل اولاد ہے۔

ریس اور چیپلو نے اپنے پیرنٹنگ پراجیکٹ کو مسلسل سوشل میڈیا پر رپورٹ بھی کیا اور لوگوں کو اس بارے میں مسلسل نئی معلومات بھی دیتے رہے۔

ریس جو بچے کے ماں ہیں نے بتایا کہ وہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ ایک مرد ہوتے ہوئے وہ یوٹریس کے مالک ہیں اور یہ کہ ان میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریس نے بتایا کہ اس پورے عمل کے دوران وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے۔
آن لائن تنقید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بے نام اکاونٹس سے ایسے پیغامات ملتے رہتے ہیں جن میں لوگ انہیں ان کی زندگی کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں اور یہ گمنام لوگ انہیں بتاتے ہیں کہ انہیں کیسے زندگی گزارنا چاہئے۔ تاہم بچے کی پیدائش کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس سے وہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں مزید پیار پھیلے۔

بچے کی پیدائش کے بعد انہیں فیس بک پر لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی آرہے ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔