پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے جسٹس اعجاز الااحسن نگراں جج تعینات


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الااحسن کو نگراں جج تعینات کردیا ہے، جسٹس اعجاز الااحسن پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج کے فرائض سرانجام دیں گے، وہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کریں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے میں نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ 6 ہفتوں کے اندر جے آئی ٹی کی طرف سے اکٹھے کئے گئے شواہد، ایف آئی اے اور نیب کے پاس پہلے سے موجود مواد کی روشنی میں ریفرنس تیار کرے اور راولپنڈی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرے جب کہ فیصلے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی گئی تھی سپریم کورٹ کے ایک جج کو نیب اور احتساب عدالت کی کارروائی مانیٹرنگ اور نگرانی کے لئے نامزد کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).