آرٹیکل 62، 63 کے تحت عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر


سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62،63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہیں، لہذا عدالت سے استدعا  ہے کہ انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار شہری محمود اختر نے عدالت سے استدعا کی کہ عائشہ گلالئی میڈیا پر عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں، انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور جھوٹ پر مبنی بیانات دیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکردار شخص ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ان کی رکنیت معطل کردی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).