پنکچر …


’’میرے گھر میں چارپائیاں کم ہیں۔
ایک تختے پر رات گزارتا ہوں۔
دیر تک نیند نہیں اتی۔
گولی لینی پڑتی ہے۔
پھر عجیب عجیب خواب آتے ہیں۔
کل بھی انوکھا خواب دیکھا۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
’’اچھا! کیا دیکھا؟‘‘ میں نے دریافت کیا۔
’’میں نے دیکھا کہ وزیر اعظم بن گیا ہوں۔
کابینہ تشکیل دینے سے پہلے سازشیں شروع ہوگئیں۔
ایک پارٹی نے دھرنا دے دیا،
دوسری نے مقدمہ کر دیا۔
تیسری نے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی۔‘‘
ڈوڈو ہنسا۔
’’پھر کیا ہوا؟‘‘ میں نے پوچھا،
ڈوڈو نے کہا،
’’پھر صبح ہو گئی اور بیوی نے تختہ الٹ دیا۔‘‘

(بشکریہ جنگ نیوز)

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi