نوازشریف بدھ (9 اگست) کو براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے


سابق وزیراعظم نوازشریف 9 اگست کی صبح 9 بجے جی ٹی روڈ سے لاہور روانہ ہوں گے۔ نوازشریف نے پارٹی عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کی خواہش پر براستہ جی ٹی روڈ سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا ہے کہ محمد نواز شریف پارٹی قیادت کے اصرار پر بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے۔ نوازشریف کی کل بروز اتوار براستہ موٹروے لاہور روانگی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

نوازشریف کے سفری شیڈول کے تحت نوازشریف بدھ 9 اگست کی صبح 9 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے جی ٹی روڈ سے لاہور روانہ ہوں گے۔ آصف کرمانی نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی عہدیداروں،ایم این ایزاورایم پی ایزکی خواہش پر براستہ جی ٹی روڈ سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں بق وزیراعظم نوازشریف آج جب مری سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسلام آبادبہارہ کہو پہنچے تو پارٹی کارکنان نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔

نوازشریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور سابق وزیراعظم کے حق میں جبکہ گوعمران گو کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقعہ پر ن لیگ کے قائد نوازشریف کارکنوں کا جوش وخروش دیکھ کر گاڑی سے باہر نکل آئے۔ نوازشریف نے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ تاہم جب نوازشریف پنجاب ہاؤس مری پہنچے توان تمام مناظرکے پیش نظرسابق وزیراعظم کے صاحبزادے نوازشریف نے انہیں مشورہ دیاکہ آپ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور جائیں۔ لوگ آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے والد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ کس طرح بہارہ کہو میں آپ کا استقبال کیا گیا۔ دوسری جانب کل جب لاہورمیں ریلی کی صورت میں نوازشریف کو رائیونڈ ہاؤس پہنچایا جائے گا تو سابق وزیراعظم نوازشریف کی گاڑی چوہدری نثار خود ڈرائیو کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہورروانگی کے لئے تمام انتظامات پارٹی کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے سپرد ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).