بینڈ وڈتھ میں کمی؛ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر


بینڈ وڈتھ میں اچانک کمی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید طور پر متاثر ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ جدہ کے قریب سمندری تہہ میں آپٹیکل فائبر میں تکنیکی خرابی کے باعث پورے ملک کو ملنے والی بینڈوڈتھ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس وقت پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست روی سے چل رہا ہے اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں (آئی ایس پیز) کے مطابق انہیں بینڈوڈتھ میں شدید کمی کا ہے جس کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا ہے۔

اب تک پی ٹی اے نے بینڈوڈتھ میں اچانک کی وجہ نہیں بتائی ہے البتہ پی ٹی سی ایل نے ایک مختصر اطلاع نامہ ضرور جاری کردیا ہے۔ مختلف آئی ایس پیز نے بھی اپنے صارفین کو ارسال کردہ پیغامات میں لکھا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ بینڈوِڈتھ میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور اس تکلیف کےلیے وہ اپنے صارفین سے معذرت چاہتی ہیں۔

سرِدست آئی ایس پیز کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کے علاوہ پاکستان میں تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس بھی سست ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا اور دیگر انٹرنیٹ ویب سائٹس تک رسائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).