نعیم الحق کی مبینہ طور پر عائشہ گلالئی کو شادی کی پیشکش


عائشہ گلالئی کو شادی کی پیشکش پر نعیم الحق کے سوشل میڈیا پر پیغامات میں نیا موڑ آ گیا ہے۔

ایک آئی ٹی ایکسپرٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نعیم الحق کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے آخری 200 ٹویٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی ڈیوائس سے کیئے گئے ہیں، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہو۔

Vlad  کے نام سے ٹویٹر استعمال کرنے والے نے دعویٰ کیا ہےکہ نعیم الحق کے ٹویٹرا کاؤنٹ سے حالیہ 200 ٹویٹس ایک ہے جگہ سے اور ایک ہی ڈیوائس سے کیے گئے ہیں، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ نعیم الحق کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہو۔

اس سے پہلے عائشہ گلا لئی نے کہا تھا کہ عمران خان کے بعد نعیم الحق نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی۔

عائشہ گلالئی نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نعیم الحق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ اس کے جواب میں نعیم الحق کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ وہ معافی کیوں مانگیں، عائشہ گلالئی کے ساتھ شادی ڈسکس کرنے میں کیا برائی ہے۔

پھراسی اکاؤنٹ سے دوبارہ پیغام دیا گیا کہ عائشہ گلالئی کے لیے شادی کی کوئی باقاعدہ پیشکش نہیں تھی، جیسا کہ اس نے خود عاصمہ شیرازی سے بات کرتے ہوئے کہا۔

اب تحریک انصاف کے رہ نما شفقت محمود نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نعیم الحق سے بات ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کے نام سے جھوٹے پیغامات دیئے گئے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی نعیم الحق کے حق میں نظر نہیں آتی۔ عائشہ گلالئی کو شادی کی پیشکش کے پیغام کے بعد تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے رکن فرحان ورک نے پیغام دیا کہ تحریک انصاف والے نعیم الحق سے ان کا فون لینے والے کو 15لاکھ تک دینے کے لیے تیار ہیں۔ فرحان ورک نے سوشل میڈیا پر نعیم الحق کے دفاع سے صاف انکار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ تحریک انصاف میں عمران خان کی وجہ سے ہیں، نعیم الحق کا دفاع نہیں کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).