کرینہ کپور کی وائرل تصویروں پر عالیہ بھٹ کا تبصرہ


کرینہ کپور جہاں بھی جاتی ہیں، فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لینے کے لیے پیچھے پیچھے موجود رہتے ہیں۔  ایسا ہی کچھ اب جم میں بھی ہو رہا ہے جہاں وہ اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد سے ورزش اور خود کو فِٹ رکھنے کے لیے باقاعدگی سے جاتی ہیں۔

اس حوالے سے بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ‘جم اداکاروں کو دیکھنے کی نئی جگہ بن گیا ہے’۔

ذی ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر عالیہ نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’جم اب نیا ریڈ کارپٹ ہے، مجھے لگتا ہے ہمیں بس وہاں جانا چاہیے اور مختلف انداز اور پوز کے ساتھ تصاویر بنوانی چاہئیں اور ساتھ میں تھوڑی بہت ورزش کرلینی چاہیے۔ میرے خیال سے جِم اب ہمارا ریڈ کارپٹ ہے‘۔

کرینہ کپور خان کی جم جانے اور ان کی مختلف انداز سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اکثر وائرل رہتی ہیں، جب عالیہ بھٹ سے کرینہ کے جم آنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بہترین انداز میں ورزش کرتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے یہ باتیں طنزیہ انداز میں کیں یا واقعی وہ کرینہ کپور کی تعریف کر رہی تھیں، اس بارے مین یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

عالیہ بھٹ کو اس ایوارڈ شو میں اپنی فلم ’اڑتا پنجاب‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یاد رہے کہ فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور خان نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا تھا۔

اس فلم میں عالیہ نے ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کیا جبکہ کرینہ کپور ایک ڈاکٹر بنی تھیں، جو پنجاب میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے سرگرم تھیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔