شکارپور میں بیکری کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق


\"bakry\"شکار پور میں بسکٹ بنانے والی بیکری کی چھت گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکار پور کے خان پور روڈ کے قریب حبدار منگی انڈسٹری ایریا میں بسکٹ بنانے والی بیکری کی چھت زور دار دھماکے سے اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں بیکری میں کام کرنے والے 13افرادملبے تلے دب گئے، جس میں 25سالہ روشن منگی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 12افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال شکار پور منتقل کر دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments