پاکستان کی مدر ٹریسا نہیں رہیں


ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔
ان کی پیدائش نو ستمبر 1929 کو جرمنی میں ہوئی تھی جہاں وہ عالمی جنگ کی وحشیتیں دیکھ کر بڑی ہوئی تھیں۔

عالمی جنگ کے بعد جرمنی جب دو حصوں میں تقیسم ہوگیا تو ڈاکٹر رتھ ایسٹ جرمنی سے ویسٹ جرمنی میں داخل ہوگئیں جہاں انھوں نے صحت کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد انھوں نے کیتھولک ‘ڈاٹر آف دے ہارٹ آف دی میری’ نامی تنظیم کو جوائن کیا۔

1960 میں انھوں نے اپنے وطن کو خیرآباد کہا اور انھیں مشن کی جانب سے انڈیا بھیجا گیا لیکن ویزے میں کچھ معاملات کی وجہ سے انھیں کراچی میں رکنا پڑا۔ یہاں انھیں جذام کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ جب وہ پہلی بار آئی آئی چندریگر روڈ پر جذام کے مریضوں کی کالونی کا دورہ کیا تو ماحول دیکھ کر کافی افسردہ ہوئیں۔

1961 میں وہ جنوبی انڈیا گئیں جہاں انھوں نے جذام کے مریضوں کی دیکھ بحال کی تریبیت حاصل کی جس کے بعد وہ واپس کراچی آئیں۔ یہاں انھوں نے جذام کو کنٹرول کرنے کا پروگرام شروع کیا۔
حکومت کی معاونت سے انھوں نے سندھ کے علاوہ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں جذام کے مریضوں کے لیے مراکز قائم کیے۔ ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے 1979 میں انھیں وفاقی محکمہ صحت نے جذام کے بارے میں معاون مقرر کیا۔

اسی بارے میں: ۔  ناصرہ شہر کے پھول

ڈاکٹر رتھ نے 1996 میں بالاخر جزام پر قابو پالیا۔ جس کے بعد پاکستان ایشیا میں پہلا ایسا ملک قرار دیا گیا جہاں جذام پر قابو پایا جاچکا تھا۔
انھوں نے پاکستان میں اپنے کام پر جرمن زبان میں چار کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے ‘ٹو لائیٹ اے کینڈل’ کا انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ انھیں حکومت جرمنی کے علاوہ پاکستان میں بھی ستارہ قائد اعظم، ستارہ ہلال ایوارڈ سے نوازے گیا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 933 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp