جہلم کے لوگو، پوچھو مجھے کیوں نکالا؟


نواز شریف جہلم پہنچ گئے ہیں. نواز شریف نے جہلم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے لوگوں کو پوچھنا چاہیے کہ مجھے کیوں نکالا کیوں کہ خود ججوں نے تسلیم کیا ہے کہ میرے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔  انھوں نے سوال کیا کہ کہاں گئے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے؟ وہ اندھیرے کہاں غرق ہو گئے؟

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے کراچی اور بلوچستان کے حالات بھی ٹھیک کیے، ورنہ کراچی برباد ہو رہا تھا اور بلوچستان ڈوب رہا تھا۔

نواز شریف اپنے لیے حاصل کردہ خصوصی کنٹینر میں سفر نہیں کر رہے بلکہ ابھی تک اپنی ایس یو وی میں سوار ہیں، جب کہ ان کا کنٹینر قافلے کے پچھلے حصے میں ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔ نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق نواز شریف کی گاڑی کے اوپر چھوٹے سپیکر لگائے گئے ہیں جن کی آواز بےحد کم ہے اور صرف آس پاس تک ہی سنائی دیتی ہے اس لیے ان کی تقریر سننے کے لیے کارکنوں میں دھکم پیل شروع ہو جاتی ہے۔

قافلے کے ساتھ سفر کرنے والے بی بی سی کے نامہ نگار ذیشان ظفر کے مطابق اب تک نواز شریف کے قافلے کا پیٹرن یہ رہا ہے کہ وہ جی ٹی روڈ پر آنے والے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں لگائے گئے استقبالی کیمپوں میں تھوڑی دیر کو رکتے ہیں، اور وہاں جمع شدہ کارکنوں سے گاڑی کے اندر ہی سے خطاب کرتے ہیں اور پھر تیز رفتاری سے آگے روانہ ہو جاتے ہیں۔

نوازشریف کا راولپنڈی میں خطاب میں کہنا تھا کہ کرپشن کا ثبوت نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا۔ مجھے فارغ کرکے قومی مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ عوام کی عدالت نےعدالت کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp