میرا سفر کافی مختلف ہے: کنگنا رناوت


بالی وڈ کی ادکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انھیں زندگی میں ہر چیز چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی لڑنے کے بعد ہی حاصل ہوئی ہے۔ بالی وڈ میں اکثر بغاوت کے موڈ میں نظر آنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ‘سمرن’ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ممبئی میں فلم ‘سمرن’ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے کہا ’میرا سفر کافی مختلف ہے، مجھے لگتا تھا کہ کیا واقعی میں میرا سفر منفرد ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا ‘اب تو یہ لڑائی میری زندگی کا اصول بن گئی ہے۔ مجھے اس سے مشکل بھی نہیں ہے۔ میرا جو حق ہے میں اسے لے کر ہی رہوں گی۔’ اس موقع پر بات کرتے ہوئے فلم ‘سمرن’ کے ڈائریکٹر ہنسل مہتا نے بتایا ‘مجھے کافی عرصے سے کنگنا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی۔ میں نے انھیں کئی سکرپٹ سنائے اور آخر انھیں ‘سمرن’ کا کردار پسند آ گیا اور انھوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی حامی بھری۔

کنگنا رناوت ‘سمرن’ میں امریکہ میں منتقل ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم 15 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).