خواتین بل میں کوئی شق غیر اسلامی ہے تو غور کیا جائے گا: رانا ثنااللہ


\"ranaوزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل میں اگر کوئی شق اسلام کیخلاف ہے تو اس پر غور کریں گے، اگر یہ بل پہلے موجود ہوتا تو عمران خان کو بھی کڑا لگ سکتا تھا۔
فیصل آباد میں جامع مسجد مدنی میں مدرسہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیب ذمہ داری سے اپنا کام کرے تاکہ دیانتدار لوگ تحفظ کا احساس ہو۔ہمارا مقصد نیب کی کارروائیوں کو آگے بڑھانا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر چوہدری نثار نے تفصیل سے بات کی ہے۔ اس طرح کی کوششوں سے سیاسی جماعتوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحفظ خواتین بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعہ خواتین کو تحفظ اور لیگل ایڈ دی جائے گی۔ اگر کوئی شق غیر اسلامی ہے تو اس پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بل پہلے سے موجود ہوتا تو عمران خان کو بھی کڑا لگ سکتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments