بھارتی فلم ٹوائلٹ پر سلمی ہائیک کا ٹویٹ


اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ – ایک پریم کتھا نے صرف بھارت کے فلمی منظر نامے ہی کو متاثر نہیں کیا، اس طوفان کی لہریں ہولی وڈ تک جا پہنچی ہیں۔
ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سلمی ہائیک نے فلم ٹوائلٹ کی ریلیز پر اکشے کمار اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے کہ انہوں نے بھارت جیسے ملک میں ٹوائلٹ تک عدم رسائی کے اہم موضوع پر فلم بنائی ہے۔ سلمی ہائیک نے لکھا ہے چار دیواری اور مکمل خلوت کے بغیر جسمانی ضروریات پوری کرنے کی مجبوری اب ختم ہونی چاہئیے۔ کسی عورت کو ٹوائلٹ جانے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہئیے۔
اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ بھارت کے ایک شہری کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس نے اپنے گاؤں میں ٹوائلٹ بنانے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ اس شخص کی بیوی نے گھر میں بیت الخلا تعمیر ہونے تک رخصتی سے انکار کر دیا تھا۔ گذشتہ برس دوبئی میں گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب کے دوران اکشے کمار کی سلمی ہائیک سے ملاقات ہوئی تھی۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).