نیب قوانین سے کوئی ڈر نہیں ، احتساب کے لیے تیار ہیں: پرویز رشید


\"pervaizوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیب کا موجودہ ڈھانچہ جنرل مشرف نے بنایا تھا، جس کا مقصد نواز شریف سے انتقام لینا تھا، جنہیں نیب قوانین سے ڈر لگتا تھا انہوں نے ن لیگ کو چھوڑ کر مشرف لیگ کو جوائن کرلیا تھا۔
پرویز رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہمارا احتساب تو پچھلے 20 سال سے ہوتا چلا آر ہاہے، پہلے بے نظیر اور پھر مشرف نے ہمارا احتساب کیا ،جرم تو دور کی بات اگر ہم سے غلطی بھی ہوتی تو مشرف ہمیں کبھی نہ چھوڑتا، پاکستان کے اداروں کو درست کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم کسی خوف کا شکار نہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے مصطفیٰ کمال کے الزامات پر تفصیل سے بات کی،سرفراز مرچنٹ کے بیانات پر بھی چودھری نثار نے کمیٹی بنائی ہے،اگر مصطفیٰ کمال کے پاس ثبوت ہیں تو انہیں کمیٹی کے پاس ضرور جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 99 میں جب ہماری حکومت کو ختم کیا گیا تو کراچی میں بڑے بڑے نامی گرامی لوگوں کو زندگی سے محروم کیا گیا ،شاہد حامد ، حکیم سعید ، صحافی صلاح الدین کو زندگی سے محروم کیا گیا، ہم نے قاتلوں کی تفتیش شروع کی اور گرفتاری کی طرف بڑھنے لگے تو ہمیں سندھ میں ن لیگ کی حکومت ختم کرنا پڑی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے تو انہیں حکومت سے نکال دیا تھا ، دوبارہ انہیں حکومت میں کون لایا اور کس نے مضبوط بنایا،جنرل مشرف کے ایک ہاتھ پر یہ کھڑے تھے اور ایک ہاتھ پر عمران خان کھڑے تھے، تفتیش مشرف کے لیے ہونی چاہیے ، صرف ایک پر کیوں ، مشرف اور عمران پر بھی تحقیق ہونی چاہیے جنہیں 2004 کی باتیں اب یاد آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نیب کے قوانین کو عمران خان نے تبدیل کیا یا نہیں ،عمران خان نے قوانین ہی نہیں بدلے صوبے میں نیب کے سربراہ کی چھٹی بھی کرادی ،اگر عمران خان نے قوانین تبدیل کیے تو بتائیں ان کی دم پر کس کا پیر آیا،نواز شریف کی ایک ایک پائی پاکستان میں ڈکلیئر ہوئی ہوئی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے تحفظ کی یقین دہانی بھارتی حکومت کو کرانا ہوگی، بھارتی حکومت اعلیٰ ترین سطح سے یقین دلائے کہ ہمارے کھلاڑیوں سے کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments