سہیل وڑائچ نے روزنامہ “دنیا” چھوڑ دیا


سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے دنیا میڈیا گروپ کو خیر باد کہہ دیا۔ فی الحال وہ کوئی اور پاکستانی صحافتی ادارہ جوائن نہیں کر رہے بلکہ ایک سال کے لئے امریکہ جا رہے ہیں۔ سہیل وڑائچ نے کچھ عرصہ قبل ہی دنیا میڈیا گروپ بطور گروپ ایڈیٹر جوائن کیا تھا، اس سے پہلے وہ جیو، جنگ گروپ سے وابستہ تھے۔ دنیا گروپ میں بھی سہیل وڑائچ جیو کی طرح اخبار کے معاملات بھی دیکھ رہے تھے اور ساتھ ہی اپنا پروگرام ’ ایک دن دنیا کے ساتھ‘ بھی کر رہے تھے لیکن اب انہوں نے دنیا گروپ کو خیر باد کہہ کر ایک سال کے لئے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل وڑائچ امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی میں فیلو شپ کیلئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل وڑائچ جمعرات کو دنیا ٹی وی کی سکرین پر نواز شریف کی ریلی پر تجزیہ کرتے نظر آ رہے تھے لیکن پھر وہ ٹی وی پر نظر نہیں آئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).