پہلے یوم آزادی پر جناح کی اقلیتوں کو محفوظ مستقبل کی یقین دہانی


بانی پاکستان اور ملک کے پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح نے 14 اگست 1947 کو آزادی اور تقسیمِ ہند کے موقع پر اپنے مختصر خطاب میں جہاں برطانوی فرمانروا، عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا وہیں اپنے نئے ملک کے افسران کے لیے عوامی خدمت کا نصب العین واضح کیا اور اقلیتوں کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں ان کا مستقبل محفوظ ہے۔

بانی پاکستان نے اپنی تقریر کے پہلے حصے میں برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں اچھے تعلقات اور دوستی کا عہد کیا۔

محمد علی جناح نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں امید ظاہر کی کہ نئی مملکت کے افسران اور اہلکار عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں گے اور ان تمام باتوں کا خیال رکھا جائے گا جن سے ایک مہذب معاشرہ جنم لیتا ہے۔

تقریر کے اختتامی حصے میں محمد علی جناح نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ غیرمسلموں سے رواداری اور اچھے سلوک کی مثال مغل بادشاہ اکبر کے دور میں نہیں 13 صدیاں پہلے شروع ہوئی تھی جب پیغمبرِ اسلام نے اس کی مثال قائم کی تھی۔

 

انھوں نے کہا کہ فتوحات کے بعد بھی غیرمسلموں کے حقوق کی حفاظت کی گئی اور اس کے بعد بھی جہاں جہاں مسلم حکومتیں قائم ہوئیں، وہاں وہاں یہ مثال دیکھنے کو ملی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32295 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp