ایک ارب درختوں کے منصوبے میں کرپشن کی گئی ہے: ریحام خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے پاس پڑی ایک درخواست ٹویٹ کی ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مردان نے پودوں کے ٹھیکوں میں صرف ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کمیشن بنایا۔ جو ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جانے تھے ان میں سے ایک بھی نہیں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف برسراقتدار ہے ، عمران خان ہی کی تجویز پر صوبے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ عمران خان اپنی ہر تقریر میں بلین ٹری منصوبے کو شفاف قرار دیتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).