ڈاکٹر ساجد علی کی سالگرہ


بزرگوں کی سالگرہ پر مبارک باد دینا ہماری تہذیب میں اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ یہ تو بلند بامی کے مقامات ہیں۔ احمد ندیم قاسمی صاحب کی سالگرہ پر جدید اردو نظم کے عظیم شاعر اختر حسین جعفری نے کچھ کندن سطریں لکھی تھیں۔ ان میں محبت بھی ہے اور افتخار بھی۔ تحسین بھی ہے اور نیاز مندی بھی۔ بڑے لوگوں کی بات دہرائی جائے تو اس میں بہت کچھ کہہ دیا جاتا ہے۔۔۔

اور کسے ہے دھوپ کے دکھ پر فکر کی عادت

بادل سے باتیں کرنے کا کس کو ایسا ڈھب آتا ہے

دھوپ سخن ہے

ابر کہانی

اور یہ آج کی شام سہانی

شاخ آئندہ کے پھول پہ سبز دعائیں

نادیدہ افلاک کے تارے، لفظ تمہارے

کس کس ہاتھ نے تم پر وارے

شرق و غرب کے چڑھتے دن سے

ڈھلتی شام سے قاصد لائے

بڑھتی عمروں کی خوشخبری

دائم حرفوں کا سندیسہ

گردن اونچی رکھ درویشا

بادل سے باتیں کرنے کا کس کو ایسا ڈھب آتا ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).