بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کریں گے : عمران خان


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے نمائندوں سے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو عوام نے خدمت کیلئے منتخب کیا ہے، ذاتی مفاد کے لئے گندی سیاست نہ کی جائے۔
پشاور میں عمران خان بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ منتخب نمائندوں نے احتجاج شروع کر دیا جس پر عمران خان ان پر برس پڑے اور کہا کہ بلدیاتی نظام تحریک انصاف کے لئے نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کی عوام کے لئے ہے، جو سمجھتے ہیں کہ احتجاج کے ذریعے مجھ پر دباو¿ ڈال سکتے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں، حکومت کی تعریف کے بجائے دو تین سو لوگ مجھے پلے کارڈ دکھا رہے ہیں، ذاتی مفادات کے لئے آپ عوامی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں یا اپنی جیبیں بھرنے کے لئے، آپ کو عوام کی بے لوث خدمت کا موقع ملا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، صوبے میں نیا نظام ہے اس لئے اس میں مسئلے بھی پیدا ہوں گے لیکن وقت کے ساتھ ان پر قابو پا لیں گے، بلدیاتی نمائندوں کو جن مسائل کا سامنا ہو گا حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کلچر کو تبدیل کیا، پولیس کو غیر سیاسی بنایا، ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بلدیاتی اختیارات ہم نے دیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments