بھارتی فنکاروں کو بھی پاکستان میں کام کا موقع ملنا چاہیے: رضا مراد


\"raza\"بالی ووڈ کے معروف اورسینئر اداکاررضامراد نے کہاہے کہ اگرمہمان نوازی کا کوئی اولمپک میڈل ہوتا تویہ اعزازہمیشہ پاکستان کودیا جاتا، محبتوں کا سفیر بن کرآیا ہوں، فنکارسرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے ، پاکستانی فنکاربالی ووڈ میں کام کررہے ہیں لیکن بالی ووڈ والوں کو بھی پاکستان میں کام کے مواقع ملنے چاہئیں، بھارت اورپاکستان کے مابین کرکٹ میچ کے حوالے سے سکیورٹی ایشوجلد ختم ہوجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان آمدپرواہگہ بارڈرپرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرانکی اہلیہ اوربیٹی عائشہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ان کاکہناتھاکہ میں اس بار پاکستان بیٹی کی خواہش پرآیاہوں۔ یہاں دس روزہ قیام کے دوران ایک ہفتہ لاہور اوردیگردن کراچی اوراسلام آباد میں گزارنے کے بعد 17مارچ کووطن واپس جاو¿نگا۔ انہوں نے کہا میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مشترکہ فلمسازی کوخوش آئند قراردیتا ہوں۔ پاکستانی فنکاروں کومسلسل بھارتی فلموں میں کام دیا جارہا ہے لیکن بھارتی فنکاروں کوپاکستانی فلموں میں بہت کم مواقع ملتے ہیں۔ دونوں ممالک میں فنکاروں کوکام کے مواقع برابری کی سطح پرملنے چاہئیں ،مجھے جب بھی آفرہوئی موقع خالی نہیں جانے دوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھا میں کشیدگی اورنہ رنجش کی بات کرونگا، کیونکہ میں محبتوں کا سفیربن کر یہاں آیا ہوں۔ پاکستانی لوگوں کی محبت دیکھ کر بالی ووڈ کے دوسرے فنکاروں کوبھی مشورہ دونگا کہ وہ یہاں آئیں۔ پاکستانی فلموں میں بہت اچھی تبدیلی آئی ہے اوراب یہ فلمیں بالی ووڈ میں بھی پسند کی جارہی ہیں۔انکاکہناتھاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ ماضی میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی بہتر تعلقات کیلئے مثبت کوششیں کیں۔اس موقع پر رضامراد کی بیٹی عائشہ کاکہناتھاکہ پاکستان آکر میری دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ مجھے پاکستان آنے اوریہاں پرگھومنے پھرنے کا بہت شوق تھا۔ میں پاکستان میں قیام کے دوران بہت ساری شاپنگ کرونگی ، رضامراد کی اہلیہ کاکہناتھاکہ دوسری مرتبہ پاکستان آکر زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ لوگوں کا پیارمجھے دوبارہ کھینچ لایا ہے۔ پاکستان کے ملبوسات بہت دیدہ زیب ہوتے ہیں اوریہاں کی خواتین بہت خوبصورت ہوتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments