پاکستانی ڈاکٹر کی اہلیہ اور  14 بچوں کی کروڑ پتی ماں


تمی امبیل کے 14 بچے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی سکول نہیں گیا۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کہانی کسی غریب خاندان ہے۔ لیکن ہم بات کر رہے ہیں ایک کروڑ پتی خاتون اور ان کے بچوں کی۔

امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی تمی 17 لاکھ ڈالر کا نیچرل کاسمیٹک کا کاروبار ہے۔ اسے انھوں نے بغیر کسی بینک کے قرض اور سرمایہ کار کی مدد لیے کھڑا کیا ہے۔ امبیل اپنے شوہر اور 14 بچوں کے ساتھ رہتی ہیں امبیل کے شوہر پاکستانی ڈاکٹر ہیں اور ان کے گھر میں ٹی وی سیٹ تک نہیں ہے۔

امبیل نے اپنے تمام بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے گھر پر ہی پڑھایا۔ ان کے چار بچے اب کالج میں میڈیکل، انجینئرنگ اور سائبر سیکورٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ باقی بچوں کو امبیل اب بھی گھر پر خود پڑھاتی ہیں۔

امبیل اپنے بزنس کو تقویت دینے اور بچوں کو پڑھانے کا کام ایک ساتھ کرتی ہیں۔ بزنس کے سلسلے میں انھیں کئی ممالک کا سفر بھی کرنا پڑتا ہے۔ الگ الگ مقامات کی قدرتی مصنوعات کو سمجھنا اور پھر ان سے آپ کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے ان کو جگہ جگہ مارےمارےپھرنا پڑتا ہے۔ اپنے ان دوروں میں وہ کئی بار اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے جاتی ہیں۔ امبیل کا خیال ہے کہ مختلف جگہوں کا تجربہ بھی بچوں کی تعلیم کا ایک حصہ ہے۔

امبیل کہتی ہیں: ‘میں اپنے بزنس کو پرانے انداز میں چلانا چاہتی تھی، جس میں ‘پہلے پیسے کماؤ پھر اسے دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے لگاو والی’ پالیسی اپنائی جاتی ہے۔ میں نے کبھی بھی پیسہ قرضے لے کر بزنس کرنے کا نہیں سوچا۔’

تمی نے سب سے پہلے ملبوسات کی کمپنی شروع کی، جس میں انھیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ انھوں نے اسے بند کر کے فوری طور پر دوسرے پروجیکٹ کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد انھوں نے ‘شیا ٹیرا آرگینک’ کے نام سے کمپنی کا آغاز کیا۔ یہ نیچرل باڈی پروڈکٹس کی کمپنی ہے جو قبائلی گروپوں اور مصر، مراکش، نامبيا یا تنزانیہ جیسے ممالک کے چھوٹے گروپوں سے خام مال منگواتی ہے۔

یہ کمپنی 17 سال پہلے شروع ہوئی اور اس نے مغربی ممالک کو ایسی چیزوں سے روشناس کروایا جن کے بارے میں وہاں کے باشندے جانتے تک نہیں تھے۔ امبیل نے اپنے بزنس کو توسیع دینے کے لیے ان جگہوں کا دورہ کرنا شروع کیا جہاں جلد کے علاج کے لیے اب بھی مقامی اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔

امبیل کہتی ہیں: ‘میں نے ان جگہوں پر روزگار پیدا کرنے کی کوشش کی جہاں زندگی بہت مشکل تھی، میں جانتی تھی کہ ان جگہوں پر ایسی کئی چیزیں ہیں جو فطرت کے بے حد قریب ہیں، لیکن بازار کی پہنچ سے دور ہیں۔’

امبیل کی کمپنی امریکہ کی ریاست ورجینیا میں واقع ہے اور آن لائن ترسیل کے ذریعے مصنوعات فروخت کر رہی ہے۔ اس کے امریکہ بھر میں 700 سٹور ہیں۔ گذشتہ کچھ برسوں سے امبیل کو ایک پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مارکیٹ میں نیچرل پروڈكٹس کے نام پر بہت سی جعلی مصنوعات فروخت ہونے لگی ہیں۔ اس کی وجہ سے گاہک یہ یقین نہیں کر پا رہے کہ کون سی مصنوعات درست ہیں اور کون سے غلط۔۔

امبیل کہتی ہیں کہ مارکیٹ میں جاری اس مقابلے میں خود کو مسلسل آگے برقرار رکھنے بہت مشکل ہے، لیکن وہ مصنوعات کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp