مریم نواز کا بے نظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں: چوہدری نثار


 

چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بے نظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں۔ دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، بے نظیر بھٹو نےجیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں۔ چوہدری نثارعلی خان جیو ٹی وی کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے جو ہفتے اور اتوار (9 اور دس ستمبر) کو نشر ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خود کو ثابت کرنا ہو گا۔ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔ انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے۔ بچے بچے ہوتے ہیں، ان کو لیڈر نہیں مانا جا سکتا۔ مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).