تعلیم کے نام پر کاروبار نہیں ہونے دیں گے: رانا مشہود


\"ranaپنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چند مہنگے سکولوں نے مسئلہ بنایا ہے اگر ان سکولوں کا پانچ سالہ آڈٹ کرایا جائے تو ان کی فیسوں میں2گنا سے بھی زیادہ اضافہ سامنے آئےگا۔تعلیم کے نام پر سیاست نہیں ہونے دیں گے۔
فیصل آباد کے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز کالج میں میٹرک کے امتحانات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ چند مہنگے سکولوں نے مسئلہ بنا رکھا ہے ،تعلیم کے نام پر سیاست اور کاروبار نہیں ہونے دیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پرائیوٹ سکولوں کا 5 سالوں کا آڈٹ کرایا جائے تو ان کے 21 سے 22سو فیصد تک فیسوں میں اضافہ سامنے آئےگا،جس کی شکایت والدین نے کی تھی۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے نام پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دےگی۔قانو ن سازی کا مقصد بچوں کو معیاری اور مناسب فیس میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments