سرگودھا میں وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا


سرگودھا میں وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرانعم کو یرغمال بنانے کے بعد ان ہی کے کمرے میں بند کر دیا۔ سرگودھا میں کیس مقررہ تاریخ سے پہلے سننے اورتحریری درخواست پرکارروائی نہ ہونے پر وکلاء اسسٹنٹ کمشنر آفسرانعم علی خان پرخوب برس پڑے اور آفس میں توڑ پھوڑ کی۔ وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنرکو کمرے میں بند کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچی تالا توڑ کراسسٹنٹ کمشنر کو کمرے سے باہر نکالا۔

واقعے پر ڈاکٹر انعم کا کہنا تھا کہ وکلا ان سے اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتے تھے لیکن انکار پر انہوں نے مجھے یرغمال بنالیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج سے بھی وکلا کی جانب سے بد تمیزی کی گئی تھی تاہم بعد میں ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان قریشی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).