موسیقی کے آلات جلانے پر لنڈی کوتل کے علما نے معافی مانگ لی


اطلاعات کے مطابق، علاقے لنڈی کوتل کے علاقہ آش خیل میں 8 اگست 2017 کی سہ پہر نماز جمعہ کے بعد آلات موسیقی نذر آتش کرنے والے علمائے کرام نے مقامی حکام کو اپنا تحریری معافی نامہ پیش کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ  مقامی مذہبی مدرسے دارالعوام و آستانیہ بنوریہ آش خیل کے عہدے داران نے مختلف سماجی تقریبات کے دوران شہریوں کے زیر استعمال موسیقی کے آلات غیر قانونی طور پر چھین کر انہیں سرعام نذر آتش کر دیا تھا۔

اس موقع پر مقامی مذہبی رہنماؤں نے کہا تھا کہ شادی بیاہ اور خوشی کے تقریبات میں موسیقی سے گمراہی اور فحاشی پھیلتی ہے، اس لئے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے موسیقی پر پابندی کے سلسلے میں اقدامات کی حمایت پر ضلعی انتظامیہ اور مشران علاقہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مدرسے  اور سیاسی گروہ سے متعلقہ کم از کم چار افراد نے معافی نامہ لکھ کر اور دستخط کر کے مقامی انتظامیہ کو پیش کیا ہے۔ اپنے غیر قانونی افعال کا اقرار کیا ہے۔ اپنی حرکتوں پر ندامت ظاہر کی ہے اور آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).