حکومت حقوق نسواں بل پر عمل درآمد کرائے: خواتین فنکار


\"fankar\"خواتین کے عالمی دن کے موقع پرشوبزسے وابستہ خواتین کا کہناہے کہ حکومت حقوق نسواں بل پرلازمی عملدرآمدکرائے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے نامور گلوکارہ راحت ملتانیکر کاکہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن تومنایاجارہاہے لیکن ان کے حقوق کیلئے بنائے گئے قوانین پرعملدرآمدبھی ہوناچاہیے ، حکومت نے حال ہی میں بہت اچھاقانون پاس کیاہے جوخواتین کیلئے خوش آئندہے۔اداکارہ میراکاکہناتھاکہ خواتین کی یونین ہونی چاہیے کیونکہ خواتین ہی عورتوں کے مسائل کوسمجھ سکتی ہیں اورایک دوسرے کااحساس کرسکتی ہیں۔انکاکہناتھاکہ میرے خیراتی ہسپتال کامنصوبہ مردوں نے ناکام بنایااس حوالے سے 2نام جلد منظر عام پر لاو¿ں گی۔اداکارہ ثناکاکہناتھاکہ خواتین کو کہیں تعلیم کے مسائل ہیںاورکہیں مردوں کے تشددکاسامناتاہم حالیہ پاس ہونیوالے حقوق نسواں بل نے خواتین کوبہت حوصلہ دیاہے ،میں امیدرکھتی ہوں کہ حکومت اس پرعملدرآمدبھی کرائے گی۔سینئراداکارہ لیلیٰ زبیری کاکہناتھاکہ خواتین معاشرے کااہم حصہ ہیں اوروہ ہرشعبہ میں آگے نکل رہی ہیں جس کی مثال شرمین عبیدچنائے نے آسکر ایوارڈ حاصل کرکے قائم کی ہے۔حقوق خواتین بل کی منظوری حوصلہ افزاہے۔گلوکارہ شبنم مجیدکاکہناتھاکہ حقوق خواتین بل پاس کرنا حکومت کابہت اچھا اقدام ہے ،ہمارے معاشرے میں ورکنگ ویمنز کو مسائل کاسامناکرناپڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ جوخواتین محنت کرکے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں،ان کی عزت بھی مردوں کے برابرہونی چاہیے ،خواتین کوکمترنہیں سمجھناچاہیے بلکہ انہیں ان کے حقوق عملی طورپرملنے چاہئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments