دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیں گے : وزیراعظم ، آرمی چیف


\"primeوزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ، آرمی چیف جنرل راحیل اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت ، پاک سر زمین سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا عزم۔ اجلاس میں ملک اور خطہ کی سکیورٹی کی صورتحال اور پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے شبقدر میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کے جوانوں کی قربانیاں مشعل راہ ہیں۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی شرکت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments