اسلامی اسطرلاب آئی فون کا جدامجد ہے: سعوی وزیر خارجہ


 سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے جاپانی ہم منصب تاروکونو کو “اسلامی اسطرلاب “کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طرح سے پہلا نجی کمپیوٹر تھا اس کا ہر نمبر کسی نہ کسی شے کی علامت ہے۔ جاپانی وزیر نے ازراہ مزاح تعجب سے دریافت کیا کہ کیا ہم اسے آئی فون کا نام دے سکتے ہیں۔ عادل الجبیر نے ہنستے ہوئے اس کے جواب میں کہا کہ اسے آئی فون تو نہیں اس کا دادا جان کہا جا سکتا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ نے جاپانی وزیر خارجہ کو اسلامی اسطرلاب تحفہ میں پیش کیا تھا۔ دونوں نے سعودی جاپانی ویژن  2030کے نفاذ میں شراکت کے طور طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).