بلیو وہیل چیلنج: والدین کیا حکمت عملی اختیار کریں؟


گزشتہ مضمون میں ذکر کیا گیا تھا کہ بلیو وہیل چیلنج نے دنیا بھر کو اپنی خونی گرفت میں لیا ہوا ہے۔ خاص طور پر ہندوستان اب اس کی زد میں ہے۔ اس کا سایہ جلد ہی پاکستان پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اس صورت میں والدین چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اپنے بچے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو دیکھتے رہیں۔ اگر وہ فیس بک یا ٹویٹر پر کسی ایسے ٹیگ کو استعمال کر رہا ہے تو وہ بلیو وہیل چیلنج کھیلنے کا خواہش مند ہے

CuratorFindMe#، #F57، #BlueWhale، #wakemeupat420

اگر آپ کا بچہ ڈپریشن، پریشانی یا ذہنی دباؤ کا شکار ہے تو اس کے بلیو وہیل کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ ہمارے تعلیمی نظام میں بچوں پر اچھے نمبر کے حصول کے لئے بے پناہ دباؤ ہوتا ہے۔ بھارت میں بھی یہی صورت حال ہے اور اسی وجہ سے ادھر سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہ دباؤ بچوں کو بلیو وہیل کا شکار بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

بچے میں خود کو نقصان پہنچانے والی علامات پر نظر رکھیں۔ اس نے خود کو زخم لگایا ہو یا جسم پر کوئی ٹیٹو بنانے کی کوشش کی ہو تو یہ پریشانی کی بات ہو سکتی ہے۔

اپنے بچوں کے سونے جاگنے کے اوقات پر نگاہ رکھیں۔ بلیو وہیل کے پیش کیے گئے چیلنج عام طور پر رات گئے کرنے ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ بدنام وقت رات 4:20 ہے اور دوسرا رات دو بجے۔

اگر آپ کو یہ شبہ ہو جائے کہ آپ کا بچہ بلیو وہیل چیلنج قبول کر رہا ہے تو اس پر چیخیں چلائیں مت۔ وہ پہلے ہی ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور آپ کا ایسا رویہ اس میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس سے نرمی سے بات کریں۔

آپ بچے کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں اور نرمی سے اس کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اسے اعتماد دیں کہ وہ اپنا کوئی بھی مسئلہ آپ کے سامنے کسی پریشانی کے بغیر رکھ سکتا ہے اور اپنے دل کی بات کہہ سکتا ہے۔ ٹین ایج میں بچے ویسے ہی بغاوت کی طرف مائل ہوتے ہیں اور اس احساس کا شکار ہوتے ہیں کہ بڑے ان کے جذبات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

ضرورت محسوس کرتے ہیں تو کسی نفسیاتی معالج سے مشورہ کرنے میں ہرگز مت ہچکچائیں۔ آپ کا یہ اقدام آپ کے بچے کی زندگی بچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر آپ کا بچہ سکول میں دوسرے بچوں کی بدمعاشی کا شکار بن رہا ہے یا خود بدمعاشی کر رہا ہے، تو اس سے نرمی سے بات کر کے اس کے مسئلے کا حل نکالیں۔ اس سلسلے میں آپ سکول کی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔


اسی بارے میں

بلیو وہیل کا طریقہ واردات اور بچاؤ

 

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments