شیخ رشید عورتوں کے ہینڈ بیگ میں کیا رکھتے ہیں؟


شیخ رشید رسم و رواج یا ورایت کی زیادہ پروا نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے لباس یا اس طرح کے معاملات سے کسی کو کوئی غرض نہیں ہونی چاہیے۔

گزشتہ دنوں شیخ رشید کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر دکھائی گئی جس میں بزرگ سیاسی رہنما نے بظاہر عورتوں کے استعمال میں رہنے والا ایک بیگ اٹھا رکھا تھا۔ اس تصویر میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق بھی نظر آ رہے تھے۔

درحقیقت، شیخ رشید نے اس تصویر پر ملنے والی توجہ سے لطف اٹھاتے ہوئے اسے خود بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں نے شیخ رشید سے اس بیگ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اسے شاپر کہیئے یا عورتوں کا بیگ، میں نے اسے اپنا دو پاؤنڈ کا سگار رکھنے کے لئے اٹھا رکھا تھا۔ آپ کو اس سے کیا تعلق؟ اگر میرا تھیلا آپ کو پرس معلوم ہوتا ہے تو آپ کا شکریہ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).