سشمیتا سین کو جیون ساتھی مل گیا


بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی طرح پورے بھارت کی آنکھیں اداکارہ سشمیتا سین کی شادی پر لگی ہوئی ہیں۔ سشمیتا سین کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ سشمیتا سین کب شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔ تاہم اب مداحوں کا انتظار ختم ہو گیا ہے کیونکہ سشمیتا سین نےحال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔

سابق ملکہ حسن اور نامور اداکارہ سشمیتا سین اپنی زندہ دلی اور ہنس مکھ طبیعت کے باعث بالی ووڈ میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، سشمیتا گزشتہ کافی عرصہ سے فلموں سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں جب کہ وہ انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی بڑی بیٹی رینے کی 18 ویں سالگرہ کے موقعے پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا تھا اور اب انہوں نےانسٹاگرام پر ایک پیغام شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔

سشمیتا سین نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویرشیئر کی اور ساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ جب کوئی آپ سے بہت خوبصورت بات کرتا ہے جس کا کوئی نہ کوئی مطلب ہوتا ہے اورجب پیار ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ ان کی جانب سے شیئر کیا جانے والا پیغام واضح ثبوت ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی آ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سشمیتا سین کا نام کئی لوگوں کے ساتھ لیا جا چکا ہے جن میں اداکاررندیپ ہوڈا ، فلمساز مدثرعزیز اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).