سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر بازیاب


\"shahbaz\"اطلاعات کے مطابق، پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے اغوا شدہ صاحب زادے شہباز تاثیر باز یاب کرا لیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز تا ثیر کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بازیاب کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شہباز تاثیر کو تقریباً پانچ سال قبل 26 اگست 2011ءکو لاہور میں واقع ان کے کاروباری دفتر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ قبل ازیں ان کے والد سلمان تاثیر کو اسی برس جنوری میں اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

ایک اعلیٰ سرکاری افسر ایس ایس پی (سی ٹی ڈی) اعتزار گورایہ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ اور خفیہ ایجنسیوں نے اعلیٰ افسران کی سرکردگی میں ایک مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں شہباز تاثیر کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتطار ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments