کترینہ کی 15سال پرانی تصویرسے بھارتی میڈیا میں ہلچل


اداکارہ کترینہ کیف کی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل قذافی کے ہمراہ 15 سال پرانی ایک تصویر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جس میں وہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی سپر ماڈل شمیتا سنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کترینہ، کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی مسکرارہی ہیں جبکہ انکے ساتھ دیگر ماڈلز کے علاوہ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی نظر آرہی ہیں.

فی الحال کترینہ کیف کی جانب سے کرنل قذافی کیساتھ لی گئی اس تصویر کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  کالج دور میں کلاس فیلوز میرا مذاق اڑاتی تھیں: زرین خان