مجھے مردوں سے نفرت نہیں ہے: کنگنا رناوت


کنگنا راناوت نے کہا کہ لوگ جب کوئی سوال کرتے ہیں تو بولوں تو لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے اور نہ بولوں تو پریشانی ہوتی ہے۔

اداکارہ کنگنا راناوت کی فلم ‘سمرن’ آخر کار اس ہفتے ریلیز ہو گئی۔ اس فلم کی تشہیر کے دوران کنگنا نے جتنی پھلجڑیاں چھوڑیں اس کا اندازہ بالی وڈ کے مختلف لوگوں کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری گرما گرم بحث سے لگایا جا سکتا ہے۔

فلم کا پروموشن خاصا دھماکے دار رہا جس میں فلم سے زیادہ کنگنا اور ان کے سابق دوستوں سے متعلق ذاتی معلومات کھل کر عام کی گئیں اور کنگنا نے بھی ہر متنازع سوال کا کسی لگی لپٹی رکھے بغیر جواب دیا۔

اب ان تمام باتوں کا فلم کی تشہیر پر اچھا اثر پڑا یا برا یہ تو جلدی ہی پتہ چل جائے گا لیکن اس دوران کنگنا نے جو پٹاخے چھوڑے ان کی گونج کافی دیر تک لوگوں کے کانوں میں رہے گی۔

ایک انٹرویو میں کنگنا کا کہنا تھا کہ لوگ کیوں کہتے ہیں کہ انھیں مردوں سے نفرت ہے، انھیں تو انھیں مردوں سے نفرت نہیں۔ لیکن اگر ایسا ہے تو پھر کنگنا کے قول و فعل میں اتنا تضاد کیوں ہے؟

‘شاہد،’ ‘سٹی لائٹ’ اور ‘علی گڑھ’ جیسی فلمیں بنانے والے فلسماز ہنسل مہتا کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں سری دیوی کے بعد کنگنا ہی بہترین اداکارہ ہیں۔ فلم ‘سمرن’ کے ہدایت کار ہنسل مہتا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اگر ہیرو فلم میں کسی طرح کا مشورہ دے تو اسے مدد کہا جاتا ہے اور اگر ہیروئن کوئی مشورہ دے تو اسے مداخلت کا نام دیا جاتا ہے جو بہت غلط ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم کی پروموشن کے دوران ان کی فلم نہیں بلکہ کنگنا کی ذاتی زندگی چھائی رہی تو انھوں نے کہا کہ انھیں اس بات سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

ہنسل کا کہنا تھا کہ لوگ سوال کریں گے تو جواب تو ملے گا ہی اس میں غلط کیا ہے۔ ویسے غلط تو بالکل بھی نہیں ہے وہ بھی ایسی صورت میں جب تنازع ہی فلم کی پروموشن کا حصہ بن جائے۔

)نصرت جہاں(


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp