پرینکا چوپڑا نے سکم کے بارے میں کمنٹ پر معافی مانگ لی


پرینکا چوپڑا نے بالی وڈ میں شہرت کے بعد ہالی وڈ میں بھی شہرت حاصل کی اور اب وہ ایک پروڈیوسر کے روپ میں بھی سامنے آئی ہیں

اس ہفتے پرینکا چوپڑا ٹوئٹر پر ٹرول کا نشانہ بنی رہیں۔ دراصل پرینکا اپنی فلم ‘پہونا’ کی پروموشن کر رہی تھیں جس کا پریمیئر ٹورینٹو فلمی میلے میں ہو رہا ہے۔

یہ فلم سکّم سے متعلق ہے جس میں تین نیپالی بچوں کی زندگی کی جدو جہد دکھائی گئی ہے۔ اسں دوران ایک انٹرویو میں پرینکا نے فلم پر روشنی ڈالنے کی کوشش میں کہا کہ سکم ایک خوبصورت ریاست ہے جہاں شورش کے سبب ہنگامہ ہے۔ پھر کیا تھا لوگوں نے پرینکا چوہڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں بات کرنے سے پہلے ہوم ورک کر لینا چاہیے کیونکہ سکم میں کسی طرح کی کوئی شورش نہیں ہےاور یہ انڈیا کی پرامن ریاستوں میں سے ایک ہے۔

پرینکا نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری طور پرایک بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے معافی مانگ لی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp