مومنہ مستحسن ۔۔۔ کوئی جانے ناں جنون تیرا


پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نام سنتے ہی کوک سٹوڈیو کے کئی ہٹس ذہن میں آجاتے ہیں۔ مومنہ مستحسن کا نیا گیت سیزن ٹین ریلیز ہونے والا ہو اور وہ بی بی سی لندن کے نیو براڈکاسٹنگ ہاؤس میں ہوں تو ان کے اور ان کے مداحوں کی راہ میں بھلا کوئی کیسے حائل ہو سکتا ہے۔

بی بی سی اردو کے خصوصی فیس بک لائیو میں نامہ نگار عادل شاہ زیب سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ریلیز ہونے والا ان کا گانا ’دھوم تانا‘ شاید کمرشلی تو ان کے دیگر گانوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب نہ ہو، لیکن یہ ان کے لیے بہت ہی خاص ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ’گھوم تانا‘ کا مطلب ہے ‘سرکل آف لائف’ تو جو بھی یہ گانا سنے گا وہ اسے محسوس کرے گا۔

فیس بک لائیو میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مومنہ سے پوچھا جانے والا سب سے زیادہ سوال یہی تھا کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں؟ جواب یہی تھا کہ مستقبل قریب میں تب تک بھول جائیں لوگ ان کی شادی کو۔

مومنہ سے جب ان کا نیا گانا گنگنانے کی فرمائش ہوئی تو پہلے تو انھوں نے مسکرا کہا کہ بس تھوڑی دیر میں ریلیز ہو جائے گا ابھی نہیں سناؤں گی لیکن آخر کار وہ یہ کہہ کر ’گھوم تانا‘ گنگنانے پر مجبور ہو گئیں کہ ’آفریں آفریں‘ بھی پہلے بی بی سی اردو کے فیس بک لائیو میں ہی سنایا تھا تو پھر سنیے ’گھوم تانا بھی‘

تنہا ایسے کیوں بے چین پھرے۔۔

جاگیں گے ضرور یہ بھاگ تیرے۔۔

کوئی جانے ناں یہ جوش تیرا۔۔۔

کوئی جانے ناں جنون تیرا۔۔

آپ مومنہ مستحسن کے ساتھ بی بی سی اردو کا خصوصی فیس بک لائیو اس لنک پر کلک کر کے سن سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 4181 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp