ماہرہ خان کے بیٹے ازلان خان اب بچے نہیں رہے


نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بیٹا ازلان اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ اب اس نے اپنی ماں کو ہدایات دینی شروع کردی ہیں۔ ماہرہ کے بیٹے ازلان کان نے اپنی آٹھویں سالگرہ پر انہیں چند ہدایات دی ہیں۔ اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دل پر کون راج کرتا ہے، کون ہے وہ انسان جس کی بات ماہرہ کبھی نہیں ٹال سکتی آخرماہرہ نے بتا ہی دیا۔

گزشتہ روز ماہرہ خان کے بیٹے ازلان کی 8 ویں سالگرہ تھی، یہ خبرماہرہ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اورساتھ میں لکھا کہ ازلان خان نے اپنی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر انہیں چند ہدایات دی ہیں جنہیں سن کر وہ حیرت زدہ رہ گئیں۔ ازلان کا کہنا ہے کہ اب وہ بڑے ہوگئے ہیں لہٰذا انہیں جان ، بے بی اور ازو کے نام سے نہ بلایا جائے بلکہ انہیں ان کے اصل نام سے بلایا جائے، اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے بیٹے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ازلان ان کی زندگی میں بے حد اہمیت رکھتا ہے اور وہ اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔

ماہرہ خان نے دو روز قبل انسٹا گرام پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں ازلان اپنی ماں کی پیٹھ پر آرام سے سو رہا ہے، تصویر کے ساتھ ماہرہ نے لکھا کہ ازلان کی ماں ہونے کا احساس دنیا کے تمام احساسوں سے زیادہ خوشگوار ہے، میرا اور صرف میرا بیٹا۔

واضح رہے کہ ماہرہ سنگل مدر ہیں اور اپنے بیٹے کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں تاہم وہ اپنے بیٹے سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کی کوئی بات کبھی نہیں ٹال سکتیں۔

اسی بارے میں: ۔  ایسا جیون ساتھی چاہیے جو خوش رکھ سکے: پریانکا


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔