”کک “کا سیکوئل: جیکولین کی جگہ دیپیکا


 

سلمان خان کی کامیاب فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں جیکولین فرنانڈس کی جگہ دیپکا پڈوکون کو شامل کر لیا گیا ۔بالی وڈ خانز کے ساتھ اداکاری کرنے کے لئے ہر اداکارہ ہمہ وقت تیار رہتی ہے بلکہ کئی نامور اداکارائیں تو اکثر و بیشتر اس خواہش کا اظہار بھی کرتی ہیں مگر بہت کم ہی ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں یہ مواقع ملتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان کے مداح ان کی کامیاب فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں جیکولین فرنانڈس کو ہی دیکھنا چاہتے تھے کیونکہ پہلی فلم میں ان دونوں کی کیمسٹری لاجواب تھی مگر اب کہا جا رہا ہے کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں سلمان جیکولین کی بجائے دیپکا پڈوکون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ جیکولین فرنانڈس سلمان کی ’ریس تھری‘ میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور سلمان نہیں چاہتے کہ وہ ایک ہی اداکارہ کے ساتھ مسلسل 2 فلموں میں دکھائی دیں۔

 

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ’ریس تھری‘ سے کترینہ کیف کو بھی باہر کروا دیا تھا کیونکہ وہ جلد ہی دبنگ خان کے ساتھ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ فلم ’کک‘ میں جیکولین نے سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں نوازالدین صدیقی نے ویلن کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).