میڈونا اپنے کنسرٹ کو نیا روپ دیں گی


27 برس قبل شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا نے اپنے ‘بلونڈ ایمبیشن’ نامی میوزک ٹور سے جدید پاپ موسیقی کے کنسرٹس کرنے کی نئی جدت قائم کی تھی۔ اس ٹور میں کیے گئے کنسرٹس بڑے سٹیڈیمز میں منعقد ہوئے جہاں انھوں نے بہت داد سمیٹی۔

اپنے کریئر میں ایسے سات بڑے ٹور کرنے کے بعد میڈونا نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ وہ مستقبل میں ‘چھوٹے پیمانے پر کنسرٹس کرنے پر غور’ کر رہی ہیں۔ ‘میں نے اتنے سارے کنسرٹس کیے ہیں، اور مختلف جگہوں پر کیے ہیں۔ لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ کچھ نیا کرنا ضروری ہے۔ میں ایسے شو کرنا چاہتی ہوں جہاں میں اپنے مداحوں سے براہ راست بات کر سکوں۔’

میڈونا نے کہا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ ایسے شوز کیے جائیں جہاں وہ دنیا بھر کا سفر کرنے کے بجائے ایک جگہ رہیں اور صرف اپنی موسیقی کے علاوہ وہاں مزاح، اور دوسروں کی موسیقی اور ساتھ ساتھ تفریح کے دوسرے ذرائع کو بھی استعمال کیا جائے۔

‘میرا مقصد ہے کہ ایسے شوز ہوں جہاں مختلف صلاحیت والے لوگ آئیں اور وہ رقص کر سکتے ہوں، موسیقار ہوں، گلوکار، مزاحیہ فنکار ۔۔۔ میرے دماغ میں یہ سب چل رہا ہے۔’ 2016ء میں میڈونا نے ٹیئرز آف کلاؤن نامی دو شوز کیے تھے جن میں انھوں نے مسخرے کا روپ دھارا تھا اور جب وہ گانے نہیں گا رہی تھیں تو وہ شائقین سے ہنسی مذاق کر رہی تھیں اور سائیکل چلا رہی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp